تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

بطور کپتان ورلڈ کپ میں قیادت میرے لیے اعزاز ہے پر عمران خان کی طرح وزیر اعظم نہیں بنوں گا: سرفراز احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں۔

لندن میں آئی سی سی ورلڈ کپ میں شریک 10 ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس میں جب سرفراز احمد سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ بھی عمران خان کی طرح وزیر اعظم بننا چاہیں گے؟ جواب میں وکٹ کیپر مسکرائے اور بولے، یقیناً بطور کپتان ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت میرے لیے اعزاز سے کم نہیں اور میری خواہش ہے کہ ہماری ٹیم 1992ء کی تاریخ دہرائے۔ لیکن عمران خان کی طرح مستقبل میں کیا میں بھی وزیر اعظم بنوں گا اس کے بارے میں مجھے پتا نہیں۔

اس سوال کے جواب میں کہ ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں 0-4 کی شکست سے ٹیم کے موارل پر کوئی فرق پڑے گا؟ سرفراز احمد بولے کہ وہ ایسا نہیں سوچتے، ٹیم سے انہیں مثبت اور بہترین کارکردگی کی توقع ہے، ہاں کھیل میں ہار جیت کے عنصر کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ٹیم میں وہاب ریاض اور محمد عامر کی شمولیت کے سوال پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض کی رفتار سے ہم فائدہ اٹھانا چاہیں گے، عامر کی شمولیت سے یقیناً بولنگ اٹیک کو تقویت ملے گی، جس میں شاداب خان کی شمولیت ان لیے باعث اطمینان ہے۔

اپنی کارکردگی کے سوال پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ان کا نمبر پانچواں ہے، ہاں صورت حال کے مطابق اس میں اتار چڑھاؤ آسکتا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »