اسلام آباد: حکومت ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے کو تیار ہے ۔ یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا امکان ہے جس کی اوگرانےسمری تیارکرلی جو 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔
پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 50 پیسے ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 85 پیسے اور مٹی کے تیل میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔