راولپنڈی: پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مضبوط دفاع خطےمیں طاقت کاتوازن برقراررکھنے کیلئے ضروری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شاہین ٹو میزائل روایتی اور ایٹمی ہتھیار کو 1500 کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
Successful training launch of surface to surface ballistic missile Shaheen-II conducted. Capable of carrying both conventional & nuclear warheads upto a range of 1500 KMs. Shaheen-II fully meets Pak’s strat needs towards maintenance of desired deterrence stability in the region. pic.twitter.com/I9t468wxnq
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) May 23, 2019
آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامیاب میزائل تجربہ کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ تجربے کا مقصد مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق شاہین 2 میزائل سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہو گی پاکستان کا مضبوط دفاع خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے۔
بحیرہ عرب میں کیے جانے والے شاہین ٹو میزائل تجربے کا ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن،کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ، چیئرمین نیسکام، سائنسدانوں اور انجینیئرز نے مشاہدہ کیا ۔
صدر، وزیر اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینیئرز کو مبارکباد دی۔