کراچی: امریکی ڈالر کے مقابلے مین روپے کی قدر میں بہتری کے بعد اب سونا بھی سستا ہو گیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1195 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 637 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسری روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں شروع ہوا تو سارا دن مثبت زون میں ہی ٹریڈ نظر آئی۔
سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سے صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800روپے کمی کے بعد سونا 71300روپے تولہ ہو گیا ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 686روپے کمی ہوئی ہے اور 10گرام سونا 61128روپے کا ہو گیا ہے۔