تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

انڈونیشیا:صدارتی انتخابات میں صدر جوکو ودودو کی جیت، حالات کشیدہ ہوگئے، 6 افراد ہلاک

جکارتہ : انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات میں صدر جوکو ودودو کی جیت کے اعلان کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی اور پُرتشدد واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دارالحکومت میں فوج تعینات کردی گئی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشین انتخابات میں صدر ودودو کی 55.5 فیصد ووٹوں سے کامیابی کے اعلان کے بعد مخالف امیدوار پرابوو سبنتو کے ہزاروں حامی سڑکوں پر نکل آئے اور الیکشن کمیشن کا گھیراؤ کرلیا، مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا۔

دارالحکومت جکارتہ میں ہزاروں مظاہرین جمع ہوئے جنہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

پولیس کے مطابق حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک 6 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوگئے۔

نیشنل پولیس چیف کا کہناہےکہ عوام کو پولیس کو اس کا ذمہ دار نہیں سمجھنا چاہیے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو ہتھیار کی ترسیل کے الزام میں خصوصی فورس کے سابق کمانڈر سمیت 20 افراد کو گرفتار کر لیا۔

احتجاج کے باعث دارالحکومت جکارتہ میں تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرین اسٹیشن بند ہیں جب کہ افواہوں کی روک تھام کے لیے بعض علاقوں میں سوشل میڈیا کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

شہر کی سیکیورٹی کے لیے فوج کے 30 ہزار اہلکار تعینات کیے جا چکے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »