گھوٹکی: گھوٹکی کی عدالت نے محنت کش پر تشدد کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اور ملزم افتخار لنڈ کی ضمانت رد کر کہ ان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج گھوٹکی کی عدالت میں محنت کش الھ رکھیو لنڈ پر تشش کیس کی سماعت ہوئی، جس دوران افتخار لنڈ اور رفیق لنڈ پیش نہ ہوئے۔
عدالت نے ملزم افتخار لنڈ، رفیق احمد لنڈ،شفیق احمد لنڈ اور ممتاز علی لنڈ کی درخواست ضمانت رد کر دی۔
عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کہ عدالت میں پیش کیا جائے۔