اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی آٹھویں کیس میں 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض 13 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
سابق صدر آصف زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے ایک اور انکوائری میں 23 مئی کو طلب کیا ہے اور گرفتاری کا خدشہ ہے لہٰذا عدالت ضمانت منظور کرکے نیب کو گرفتاری سے روکے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی آٹھویں کیس میں 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض 13 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری سات مختلف کیسز میں پہلے ہی عبوری ضمانت پر ہیں۔