تازہ ترین
آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیاچیئرمین پاکستان بزنس گروپ فراز الرحمان کی شیخ خلیفہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے قونصل جنرل عرب امارات سے ملاقاتآباد اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے باہمی اشتراک سے نئے گریجویٹ انجینئرز کی انٹرن شپ کا آغازامریکی کانگریس کی 50 سال میں پہلی بار اڑن طشتریاں نظر آنے کے واقعات پر سماعتلوٹوں کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عمران خان فیصلے پر ردعملہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے کے اضافے کے ساتھ 154 روپے کا ہوگیا

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے دن میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیارپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی کرنسی کی تنزلی جاری ہے جب کہ ڈالر کا پلڑہ بھاری ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نئی قیمت 154 روپے ہو گئی۔انٹر بینک میں بھی ڈالر 2روپے 35پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی نئی قیمت 152 روپے ہو گئی ہے۔آج صبح انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 روپے اضافے سے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 152 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے اضافے کے بعد 153 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا. واضح رہے کہ پیر کے روز دن کے اختتام پر بھی انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر 152 روپے ہوگئی تھی . مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 148.25 روپے تھی، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ اس میں پہلے 75 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد اس کی قدر 149.50 روپے ہوگئی تھی.سی قدر کے ساتھ کاروباری روز کے اختتامی لمحات تک ڈالر مستحکم رہا لیکن کمرشل بینکوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر کی جانے والے خریداری کی وجہ سے دن کے اختتام پر اس کی قدر مجموعی طور پر 3 روپے 75 پیسے اضافے کے ساتھ 152 روپے تک پہنچ گئی تھی. مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافہ آخری ایک گھنٹے کے دوران دیکھنے میں آئی‘اگر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کا آغاز 151 روپے کے ساتھ ہوا تھا تاہم اس کا اختتام 152.50 پر ہوا. حکومت پاکستان کی جانب سے نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ (این آئی ٹی) کے تحت 20 ارب روپے کے فنڈ کے اعلان کے بعد حصص مارکیٹ میں بہتری دیکھنے میں آئی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »