اسلام آباد: سینئیر صحافی و تجزیہ نگار اوریا مقبول جان کا پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں کو دئیے گئے افطار ڈنر پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہری سنٹر سے اب باہر ہو چکی ہے صرف دیہاتی طبقے کی جماعت بن کر رہ چکی ہے۔اور اگر یہ چند وڈیروں کو ساتھ نہ ملائیں تو شاہد سندھ میں بھی نہ جیت سکیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا ایک مسئلہ ہے کہ وہ بہت جلدی جذباتی ہو جاتے ہیں اور یہی بات مسئلہ خراب کرتی ہے۔پاکستان کے اندر اس وقت انٹرنینشل کھلاڑی آ چکے ہیں۔اگر کوئی شخص کہتا ہے کہ پاکستان کی کرنسی کا تعلق معیشت کے ساتھ ہے تو یہ بلکل غلط ہے۔کرنسی گرنے کا تعلق معیشت سے نہیں ہے۔اوریا مقبول جان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن جماعتوں کو جھنڈی مل گئی تو پھر یہ پاکستان میں شور مچائیں گے۔
لیکن یہاں میں ایک بات بتا دوں کہ 9 جون سے 20 کے درمیان پاکستان ملک کے اندر ایک ایسی خرابی دیکھے گا جس میں یا تو سسٹم کو لپیٹ دیا جائے گا لیکن اگر عمران خان 20جون تک حکومت نکال گیا تو پھر اپوزیشن جماعتیں رگڑی جائیں گی۔