اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کرکٹرآصف علی کی کمسن بیٹی کے انتقال پر اظہار دکھ و افسوس کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا آصف علی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا، بلاول نے کہا کہ انتھائی افسوسناک خبر ہے، میرے لیئے باعث صدمہ ہے دکھ کی اس گھڑی میں ہر پاکستانی آصف علی کے ساتھ ہے۔
آصف علی نے اپنی بیٹی کے علالت کے دوران جس عزم و حوصلے کا مظاہرہ کیا، بیمثال ہے،دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
