کندھ کوٹ: رپورٹ (واحد بجارانی) قومی شاہراہ قمبرانی موڑکےمقام پرموٹر سائیکل کو پنجاپ سے کراچی جانےوالی مسافرکوچ کا ٹکر کمسن بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ایک شخص کی شناخت اسداللہ جاگیرانی نام سے ہوئی ہے جبکہ دوبچوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ایک بچے کی لاش سیمیٹک کے پانی میں جاگری تھی جسے تلاش کرلیا گیا آخری اطلاع تک دونوں بچوں کی شناخت نہ ہوسکی تھی۔
لاشیں سول اسپتال منتقل کی گئیں پولیس نے مسافر کوچ کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جارہی تھی۔
