تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی، جعلی ڈرنکس بنانے والی فیکٹری پکڑ لی

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے معروف برانڈ کی جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔

ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی محمد عثمان کی سربراہی میں ٹیم نے لاہور کے مضافاتی علاقے ‘باوا دی کٹیا’ گاؤں میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس بنانے والی فیکٹری کو بند کرتے ہوئے مضر صحت ڈرنکس پکڑ لیں۔

آپریشن کے دوران 20 ہزار سے زائد لیبلز اور ڈھکن سمیت 50 کلو مصنوعی فلیورز اور کیمیکلز برآمد کیے گئے جو کینسر، السر اور انتڑیوں کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔

ڈی جی فوڈز کے مطابق شہر کے مضافاتی علاقے میں جعلی یونٹ لگایا گیا تھا جہاں گندے پانی، کیمیکلز، مصنوئی فلیورز اور رنگ سے جعلی مشروب بنایا جارہا تھا۔

ڈی جی فوڈز حکام نے بتایا کہ معروف برانڈ کے مشروب کی بڑی کھیپ عید کے لیے بنائی جا رہی تھی، کارروائی کرتے ہوئے 5 ہزار سے زائد جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس کی بوتلوں کو تلف کیا گیا جب کہ گیس سلنڈر، فلنگ مشین، کمپریسر اور موٹر بھی ضبط کرلی گئی ہے۔

ڈی جی فوڈز محمد عثمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے اور جعلی کولڈ ڈرنکس کا کاروبار جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ میں 3 لاکھ کے قریب جعلی کولا ڈرنکس پکڑی گئی ہیں، پنجاب صرف معیاری خوراک کا کاروبار کرنے والوں کا صوبہ ہے اور یہاں صحت دشمنوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »