سعودی عرب سمیت خلیج تعاون کونسل میں شامل ممالک نے امریکا کو خلیجی ملکوں کی سمندری حدود میں فوج تعینات کرنے کی اجازت دے دی۔
سعودی اخبار کے مطابق امریکا نے ایران کیخلاف خلیجی سمندری حدود میں فوج تعیناتی کی اجازت مانگی تھی۔
ایران سے کشیدگی، امریکا کا غیر ضروری سفارتی عملے کو عراق سے انخلا کا حکم
عرب اخبار الشرق الاوسط نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا نے ایران سے مقابلہ کرنے کیلئے اپنی فوج خلیجی ملکوں اور ان کی سمندری حدود میں تعینات کرنے کی اجازت مانگی تھی۔
اس درخواست پر خلیج تعاون کونسل نے خلیجی پانیوں میں امریکی فوج کی تعیناتی کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔