تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

تیز چلنے والے افراد کی زندگی طویل ہوتی ہے: تحقیق

لندن: دو برطانوی جامعات نے مشترکہ سروے کے بعد کہا ہے کہ جو افراد سست چلتے ہیں ان کی زندگی مختصر اور تیز قدموں سے چلنے والے افراد کی زندگی طویل ہوسکتی ہے، وجہ یہ ہے کہ تیز چلنے کا عمل جسمانی صحت اور افعال کی بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔

یونیورسٹی آف لیسیٹر اور لوبورو یونیورسٹی کے ماہرین نے برطانوی بایو بینک میں موجود ڈیٹا کا بغور جائزہ لیا جس میں پورے انگلینڈ سے 474,919 کو شامل کیا گیا تھا۔

خواہ لوگ موٹے ہوں یا دبلے اگر انہیں غیر شعوری طور پر بھی تیز قدم چلنے کی عادت ہے تو ان کی زندگی طویل ہوسکتی ہے جب کہ کم وز ن کے حامل خواتین و حضرات کو سست رفتاری سے چلنے کی عادت ہے تو مردوں کی اوسط عمر 64.8 سال اور خواتین کی اوسط عمر 72.4 برس ہوسکتی ہے۔
اپنی نوعیت کی یہ پہلی تحقیق ہے جس میں کسی شخص کے وزن کو نظرانداز کرکے اس کے چلنے کی رفتار اور زندگی کے دورانیے پر غور کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں یونیورسٹی آف لیسیٹر میں عام برتاؤ اور صحت کے ماہر پروفیسر ٹام یاٹس اور ان کے ساتھیوں نے تحقیق کرکے مقالہ لکھا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ شاید جسمانی طور پر فٹنس ہی طویل زندگی کی علامت ہوتی ہے اور اسی بنا پر ہم لوگوں کو تیز قدم چلنے کا مشورہ دیں گے تاکہ ان کا معیارِ زندگی بہتر ہوسکے اور وہ طویل عمر پاسکیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »