راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامی (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو سرحد پر باڑ،سماجی و معاشی ترقی اور ٹی ڈی پیز سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے اس دوران فوجی جوانوں کے بلند جزبے کی تعریف کی اور علاقے میں استحکام کیلئے کوششوں کو بھی سراہا۔
اس دوران آرمی چیف نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی اور خطے میں امن کیلئے پاکستان مثبت کردار ادا کررہا ہے۔