لاہور: پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا ری شیڈول کر دیا گیا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 5 ون ڈے میچزکھیلنے سری لنکا جائے گی۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا ری شیڈول کر دیا گیا۔ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 5 ون ڈے میچزکھیلنے سری لنکا جائے گی۔
میچز 26 مئی سے 5 جون تک کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے سری لنکا میں بم دھماکوں کے بعد پاکستان انڈر 19 کا دورہ ملتوی کیا گیا تھا۔ تاہم اب فیصلہ سیکیورٹی معاملات کا جائزہ اورمتعلقہ حکام سےگفتگو کے بعد کیا گیا۔