گجرات: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر کے ساتھ ان کے دوست حمزہ بٹ بھی کل ہونے والے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ اور حمزہ بچپن کے دوست تھے، حمزہ بٹ لالا موسیٰ کے محلے کریم پورہ کا رہائشی تھا ۔
17 سالہ اسامہ قمر کائرا اپنے دوست حمزه بٹ کے ساتھ گاڑی میں اسلام آباد سے لالا موسیٰ کی طرف آرہے تھے اور جی ٹی روڈ پر اپنے آبائی شہر لالا موسیٰ کے قریب پہنچے تو ان کی گاڑی موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے درخت سے جا ٹکرائی تھی۔ جس کے نتیجے میں اسامہ کائرہ موقعے پر جاں بحق ہوگئے، اور حمزہ بٹ سخت زخمی ہوگئے اور انہیں گورنمینٹ ٹراما سینٹر لے جایا گیا جہاں وہ بھی زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔
ان کے دوستوں عزیر و اقارب کی جانب سے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا، جب کہ تعزیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔