تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

ایران سے کشیدگی: امریکا کا اپنی ائیر لائنز کو خلیجی فضائی حدود میں محتاط رہنے کی ہدایت

واشنگٹن: ایران سے بڑھتی کشیدگی کے باعث امریکا کی جانب سے اپنی ائیرلائنز کو خلیجی فضائی حدود میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اپنی کمرشل ائیر لائنز کو امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے سبب وارننگ جاری کی ہے جس میں خلیج اور خلیج اومان کی طرف پروازوں میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی ایوی ایشن کی جانب سے یہ ایڈوائزری جمعرات کو جاری کی گئی جس میں کہا گیا ہےکہ وارننگ خطے میں سخت فوجی سرگرمیوں اور بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے درمیان جاری کی گئی جو غلط اندازوں یا غلط نشاندہی کی وجہ سے امریکی سول ایوی ایشن آپریشن کیلئے بڑھتے ہوئے نا دانستہ خطرے کو ظاہر کرتی ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ دنوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے خلیج میں چار آئل ٹینکر پر حملے کے بعد امریکا نے بغداد میں قائم امریکی سفارتخانے سے اپنے کچھ سفارتی عملے کو واپس بلا لیا۔

اس کے علاوہ امریکا کی جانب سے ایران پر معاشی پابندیوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور خطے میں اپنی عسکری طاقت میں بھی اضافہ کیا ہے جب کہ ایران کی جانب سے امریکی اقدامات کو احمقانہ جنگی جنون اور سیاسی کھیل قرار دیا گیاہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »