تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

وزیر اعظم بھی فواد چوہدری پر بننے والے میمز شیئر کرنے لگے

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پر بننے والے میمز وزیراعظم عمران خان بھی فارورڈ کرنے لگے ہیں۔

حسِ مزاح کو سیاسی مخالفین پر استعمال کرنے والے فواد چوہدری سوشل میڈیا پر خود مذاق بن گئے ہیں۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بننے کے بعد فواد چوہدری کے میمز اتنے مقبول ہوئے کہ وزیر اعظم بھی فارورڈ کیے بغیر نہیں رہ سکے ہیں۔

فواد چوہدری کا ایک پروگرام میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک میم بھیجی ہے جس میں لکھا ہے کہ ’شادی بچوں کا کھیل نہیں لیکن کھیلا بچوں کیلئے جاتا ہے‘۔

ان دنوں ڈالر کی قدر میں اضافہ کی وجہ اور اس کی اڑان کو روکنے سے متعلق فواد چوہدری کے میمز ہٹ ہیں۔

سوشل میڈیا کے میمز میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کو بچوں کی بنیاد مضبوط کرنے کے طریقے بتاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے، تو کہیں انہیں آسمانی بجلی چمکنے کی وجہ بتاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ان دنوں میں گرمی اور روزوں سے متعلق فواد چوہدری کے میمز بھی ہٹ ہیں، مزیدار بات یہ ہےکہ فواد چوہدری خود بھی ان میمز کو خوب انجوائے کرتے ہیں۔

فواد چوہدری سب سے زیادہ مذاق اس وقت بنے جب انہوں نے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے انٹرویو میں ناسا کی دوربین ہبل کو پاکستانی دوربین قرار دیا تھا۔

سائنس و ٹینکالوجی میں فواد چوہدری کی چھیڑ چھاڑ تو اس وقت بھی جاری تھی جب یہ وزارت ان کے پاس نہیں آئی تھی اور وہ تھا فواد چوہدری کا وہ شہرہ آفاق بیان جس میں انہوں نے ہیلی کاپٹر کا فی کلومیٹر خرچ 55 روپے 74 پیسے بتایا تھا۔

فواد چوہدری کا کہنا ہیے کہ روزانہ ہی مزاح سے بھرپور میمز آتی ہیں جو میں خود اکثر لوگوں کو فارورڈ کردیتا ہوں، اپنے میمز سے خوب لطف اندوز ہوتا ہوں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »