کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر پیپلز یوتھ لاڑکانہ ڈویزن کے صدر اور پیپلز یوتھ کشمور ضلعے کے صدر کو معطل کردیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پارٹی عہدوں سے معطل ہونے والوں میں پیپلز یوتھ لاڑکانہ ڈویزن کے صدر آفتاب جاکھرانی، اور پیپلز یوتھ کشمور کے صدر عبدالرؤف بالکانی شامل ہیں۔
دونوں عہدیداروں کو پارٹی کی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔