کراچی: چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس، مرحوم ملازمین کے بچوں کے ملازمتی کوٹے پر 18 محکموں میں مزید 683 بھرتیوں کی منظوری۔
اسکول ایجوکیشن میں 248 ، آبپاشی میں 161، صحت میں 62 ،داخلہ میں 61 بلدیات میں 38 ورکس اینڈ سروز میں 37 اور ایگریکلچر میں 28 امیدواروں کی تقرری کی منظوری دی گئی۔
محکمہ اوقاف ومذہبی امور میں 3 کو آپریٹو، کلچر اینڈ ٹوورازم، اینٹیکرپشن قانون اور انڈسٹریز اینڈ کامرس میں فی محکمہ 1-1 تقرری کی منظوری دی گئی۔
چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے صوبائی سیکریٹریز کو ہداہت کی کہ تقررنامے بلا تاخیر جاری کئے جائیں۔
سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ معزور افراد کے لئے مختص کوٹے پر قوائد و ضابط کے تحت تقرریاں جلد عمل میں لائی جائیں۔
سینئر ممبر بورڈ آف روینیو اور متعلقہ سیکریٹریز نے اجلاس میں شرکت کی، چیف سیکریٹری نے معزوروں کے کوٹے پر تقرری کے بابت تین روز میں رپورٹ طلب کر لی۔