تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پڈعیدن: مال گاڑی حادثے کا شکار، 13 کنٹینرز الٹ گئے

ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث کراچی سے لاہور جانے والی متاثرہ ٹرین کے 13 کنٹینرز الٹ گئے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق پڈعیدن میں ابراہیم شاہ کے مقام پر مال گاڑی کی 13 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے بعد کراچی سے لاہور اور پشاور جانے اور وہاں سے کراچی آنے والی ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لیے سکھر اور کوٹری سے امدادی ٹرین طلب کر لی گئی ہے جب کہ اپ اور ڈاؤن ٹریک بند کردیے گئے ہیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سکھر اور روہڑی طلب کی گئیں امدادی ٹرینیں پہنچ گئیں، کراچی سے پنجاب کے درمیان دونوں ٹریک کی بحالی میں وقت لگے گا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق گرین لائن ایکسپریس کو پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر جب کہ خیبر میل کو باندھی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔

ادھر ملت ایکسپریس کو رانی پور ریلوے اسٹیشن اور کراچی سے سکھر آنے والی سکھر ایکسپریس کو نواب شاہ میں روکا گیا ہے۔

ڈرائیور کنٹرول آپریشن ( ڈی سی او) کے مطابق جو ٹرینیں کراچی سے روانہ ہوچکی تھیں انہیں اگلے اسٹیشنز پر روکا گیا ہے ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔

ڈی سی او کے مطابق قراقرم ایکسپریس، بزنس ایکسپریس، تیز گام ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس سمیت تمام ٹرینیں کراچی سے تاخیر سے نکلیں گی اور ٹریک کلیئر ہونے کے بعد کراچی سے ٹرینوں کی روانگی شروع ہوگی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »