تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

بے نامی اثاثے رکھنے والے کو 5 سال قید ہوسکتی ہے: اعزازی چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کے اعزازی چیئرمین شبرزیدی نے کہا ہے کہ گھر سمیت اپنے اثاثوں کی ملکیت کسی اور کے نام پر رکھنا بے نامی ہے، بے نامی اثاثے رکھنے پر 5 سال قید ہوسکتی ہے۔

شبر زیدی نے کہا کہ بڑی کمپنیوں سمیت پاکستان کے 300 بڑے ٹیکس دہندگان ملک کے مجموعی ٹیکس محاصل کا 80 فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تنخواہ دار طبقے کا حصہ پانچ سے چھ فی صد ہے۔ اعزازی چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5 ہزار ارب روپے سے اوپر رکھا ہے۔

علاوہ ازیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اثاثہ جات ڈکلیریشن بھی ایمنسٹی اسکیم ہی ہے جس کا پاکستان کو فائدہ ہوگا، اسی ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے ان ڈیکلیئرڈ اکانومی ڈیکلیئرڈ ہوگی۔

خیال رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نےاثاثہ جات ظاہر کرنے پر ٹیکس ایمنسٹی کا آرڈیننس جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا۔

اس اسکیم سے 30 جون 2019 تک فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے تاہم 30 جون 2020 تک بھی جرمانہ ادا کر کے کالا دھن سفید کیا جا سکے گا۔

اسکیم کا اطلاق 30 جون 2018 تک کی غیر اعلانیہ سیلز، بے نامی اثاثہ جات یا اخراجات پر ہوگا۔ جائیداد یا اثاثوں سے متعلق زیر التوا مقدمات ، ہیرے جواہرات، سونے اور پرائز بانڈز پر اسکیم کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اندرون ملک غیر منقولہ جائیداد پر ایف بی آر کے مقررہ ریٹ سے ڈیڑھ گنا زیادہ قیمت پر 1.5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا جبکہ بیرون ملک منقولہ جائیداد پر 6 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »