لاہور: نامور گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ گلوکاری میں دو چیزیں لازمی ہیں جس میں سر اور لے نہیں وہ گلوکار ہو ہی نہیں ہوسکتا۔
یہ دو چیزیں ہی کسی کو گلوکار بنانے میں بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے گائیکی کی دنیا میں 41سال کا عرصہ گزر چکا ہے، 16 سال کی عمر میں گانا شروع کیا اور اسی پاداش میں مجھے گھر سے نکال دیا گیا لیکن میں نے اپنی جدوجہد کو جاری رکھا اور پھرخدا نے مجھے وہ منزل عطا کر دی جس کی کوئی خواہش کر سکتا ہے۔
میرے گانے میں سوز اور درد قدرتی ہے۔عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ میں پاکستانی قوم کے ہر ایک شخص کا مقروض ہوں جس نے مجھ سے محبت ظاہر کی۔
ٹرکوں کے پیچھے ایوب خان کے بعد سب سے زیادہ تصویریں میری بنائی جاتی ہیں اور 90فیصد ٹرک ڈرائیور میرے گانے ہی سنتے ہیں۔