تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

ماہرہ خان کی پوجھا لگاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی

کراچی: عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا شمار صرف پاکستان کی ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے تاہم اب اداکارہ کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پوچھا لگاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

دنیا بھرمیں مشہور شخصیات خاص طور پر اداکاراور اداکاراؤں سے متعلق ایک عام خیال پایا جاتا ہے کہ یہ لوگ عام لوگوں کی طرح گھر کا کام کرنا تودورہل کر پانی بھی نہیں پیتے ہوں گے۔ جب کہ ان مشہور اداکاروں کا سیٹ پر چھوٹے موٹے کام کرنے والے افراد سے ہتک آمیزرویہ بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، جس کی مثال پاکستانی ڈراموں کی غیر معروف اداکارہ صبورعلی ہیں، جنہوں نے اپنے اسٹنٹ ڈائریکٹرکو کھڑکی صاف کرنے پر مذاق کا نشانہ بنایاتھا۔ تاہم ماہرہ خان کی حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو نے اداکاروں سے متعلق اس سوچ کو بدلنے میں اہم کردارادا کیا ہے۔

دنیا بھرمیں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اس بات سے بے فکر ہوکراسٹیج کا پوچھا لگاتی نظر آرہی ہیں کہ وہ پاکستان کی نمبرون اداکارہ ہیں۔ ماہرہ خان کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے اورصارفین ماہرہ کی اس ادا پر بھی فدا ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں اوران کی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے۔ کچھ لوگوں نے توماہرہ خان کو دورحاضر کی ’سنڈریلا‘ قرار دے دیا ہے جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ صبورعلی کوماہرہ خان سے سبق سیکھنا چاہئے۔

ایک صارف نے ماہرہ خان کی اس ویڈیو پرتبصرہ کرتے ہوئے ان کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے کہا میں مشہورشخصیات کا مداح نہیں کیونکہ تقریباً تمام اداکارخود کو کسی شہزادے یا شہزادی کی طرح پیش کرتے ہیں اورایسے کلچر کو فروغ دیتے ہیں جو ہمارے لوگ افورڈ نہیں کرسکتے۔ تمام اداکاروں کا رہن سہن غیر حقیقی اور جعلی لگتا ہے۔ لیکن ماہرہ خان کی یہ ویڈیو دیکھ کر میرا ذہن تبدیل ہوگیا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »