تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

اخروٹ کا بلڈ پریشر کو قابو رکھنے میں اہم کردار

پینسلوانیہ: اخروٹ کے کئی فوائد سامنے آتے رہتے ہیں اور اب معلوم ہوا ہے کہ اس جادوئی میوے کا باقاعدہ استعمال بلڈ پریشر قابو میں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
پینسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین کی یہ نئی تحقیق ’امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن‘ کے تحقیقی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ اخروٹ میں پولی فینولز نامی مرکبات پائے جاتے ہیں تو لوگوں کو دل کے امراض سے بچاتے ہیں اور بلڈ پریشر قابو میں رکھنے پر بھی مدد دیتے ہیں۔تجرباتی طورپر ماہرین نے 30 سے 65 سال تک کے 45 شرکا کوشامل کیا جو یا تو زائد وزن کے تھے یا موٹاپے کی فہرست میں شمار ہوتے تھے۔
تمام شرکا کو دو ہفتوں تک مشاہدے میں رکھا گیا ۔ انہیں خاص غذا دی گئی جس میں 12 فیصد کیلیوری سیرشدہ (سیچوریٹڈ) چکنائی سے لی گئی تھیں۔
اگلے مرحلے میں تمام شرکا کو تین حصوں میں بانٹ کر چھ ہفتے تک کم سیرشدہ چکنائی کی خوراک دی گئیں۔ ان میں ایک گروہ کو اخروٹ، دوسرے کو اخروٹ کے بنا پولی ان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز اور دیگر غذائیں دی گئیں جبکہ تیسرے گروہ کو اخروٹ کے ساتھ دیگر چکنائی والی غذا کھلائی گئی۔
چھ ہفتوں بعد دیکھا گیا کہ جس گروہ نے صرف اخروٹ کھائے تھے ان میں صحتمند دل کے طبی آثار بہتر نظر آئے اور بلڈ پریشر بھی معمول کے مطابق رہا۔اسی بنا پر ماہرین نے کہا ہے کہ اخروٹ کھانے سے بلڈ پریشر بہتر رہتا ہے اور اگر بلڈ پریشر قابو میں رہے تو امراضِ قلب اور فالج (اسٹروک) کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔ اسی بنا پر ماہرین اخروٹ کے باقاعدہ استعمال پر زور دیتے ہیں۔04

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »