حيدرآباد: (رپورٽ سعيد مھيسر) کراچی سے ایم بی بی ایس کی طالبا عروج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئی۔
کراچی سے اغوا ہونے والی ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کی کی طالبہ عروج کو بازیاب کروا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عروج اپنے گھر سے کچھ فاصلے پر ایک بیوٹی پارلر پر گئی تھی جس کے بعد وہ گھر واپس نہیں آئی، اور عروج کے گھر والوں نے بازیابی کے لیے پولیس میں رپورٹ جمع کرائی جب کے اس دوران بچی کے والد کا کہنا تھا کہ عروج اپنا موبائل فون اور دوسرہ سامان بھی اپنے گھر پر چھوڑ کر گئی تھی جب کہ بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔
عروج کے والد نے کہا کہ آج پولیس کی جانب سے دو ماہ کی مسلسل جدوجہد کے بعد عروج کو بازیاب کرا لیا گیا ہے، بچی کے گھر پہنچے پر گھر والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اس کے عزیز رشتیدار دوست خیریت معلوم کرنے کے لیے گھر پہنچے گئے۔