تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ سے قرض کی منظوری میں وقت لگے گا: مشیر خزانہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیرخزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ سے قرض کی منظوری میں ایک ماہ سے زیادہ لگ سکتا ہے۔

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ گزشتہ ہفتے طے پایا ہے جس کی اب آئی ایم ایف کاایگزیکٹیو بورڈ منظوری دے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں حفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات اچھے انداز میں مکمل ہوئے ،کچھ لوگوں کو خدشہ ہے کہ بجلی اور گیس قیمتیں بڑھیں گی لیکن ہم نے اس مشکل کو کم کرنے کے لیے تین چار فیصلے کیے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت بڑھی تو 300یونٹ سےکم استعمال کرنےوالوں پر اثر نہیں پڑے گا جب کہ گیس کے بھی 40 فیصد چھوٹے صارفین کو بچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ 10 یا 11 جون کو پیش کیا جائے گا جس میں ترقیاتی بجٹ کے لیے 700 سے 800 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی بجٹ 550 ارب سے 600 ارب رکھا جائے گا ۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ سرکاروں اداروں یا قرضوں کے نظام میں بہتری لانا پاکستان کے مفاد میں ہے۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال برآمدات میں رتی برابر اضافہ نہیں ہوا، سرکاری اخراجات میں کمی وبرآمدات نہ بڑھنے تک معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »