اسلام آباد: کراچی سے 280 کلو میٹر دور زیرسمندر تیل و گیس کی تلاش کیلئے مطلوبہ ڈرلنگ کا اعصاب شکن مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔
ڈرلنگ مکمل کرتے ہوئے تیل و گیس کے ذخیرہ تک رسائی حاصل کرلی گئی ہے۔ ای این آئی کمپنی پر مشتمل جوائنٹ وینچر نے 14 ارب لاگت سے 5 ہزار 470 میٹر زیرسمندر ڈرلنگ مکمل کی۔
ڈرلنگ کمپنی نے تیل و گیس کی حقیقی مقدار کا تعین شروع کردیا ہے۔ حقیقی مقدار کی تعین آئندہ تین روز میں ہوجائے گا۔ جبکہ تیل و گیس کی مقدار کی رپورٹ ایک ہفتے میں تیار کرلی جائے گی۔