کراچی: (قومی مقاصد نیوز) کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے متعلق اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل سے سرکلر ریلوے کے دونوں اطراف کے 50/50 فیٹ ٹریک پر ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلیے آپریشن کیا جائے گا۔
وزیر ریلوے کے دورے سے پیشتر کمشنر کراچی افتخار شالوانی تمام متعلقہ اداروں اور افسران کے ساتھ سرکلر ریلوے کے روٹ کا ہفتہ کو دورہ کرینگے۔
10 دن کے اندر تمام ریلوے ٹریک پر تجاوزات کا خاتمہ کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں متعلقہ کمپنی کو سرکلر ریلوے کی بحالی کیلیے منتقل کیا جائے گا۔
آئندہ ٙٹریک کے دونوں اطراف 50/50 فیٹ پر کوئی تجاوزات قائم نہیں ہونے دی جائیگی، سپریم کورٹ میں عملدرآمد رپورٹ بھی پیش کی جائیگی۔
اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشن ریلوے اظھر رشید خان ، ڈی ایس ریلوے دید مظھر علی شاھ ڈی جی کےڈی اے عبدالقدیر منگی، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اقتدار احمد، ڈاریکٹر اینٹی انکروچمنٹ فیصل بشیر میمن، ڈپٹی کمشنرز ساوتھ سید صلاح الدین، ایسٹ احمدعلی صدیقی، ویسٹ زاھد میمن، اے ڈی سی سینٹرل کمال حکیم،پروجیکٹ ڈاریکٹر کے یو ٹی سی شیخ طالب فتاح ریلوے، پولیس, ریونیو اور دیگر افسران شامل تھے۔