تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

نیب نے آصف زرداری کے خلاف رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف تحقیقات اور ریفرنسز سے متعلق رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔

نیب کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم پر شروع کی گئیں جبکہ نیب کی 5 انکوائریز اور 3 انویسٹیگیشنز میں آصف علی زرداری کا کردار سامنے آیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ آصف علی زرداری کا ابھی تک صرف ایک کیس پارک لین میں وارنٹ گرفتاری جاری کیا گیا جبکہ سابق صدر کے خلاف ابھی تک 2 ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں۔

نیب نے ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف 6 ریفرنسز ابھی انکوائری یا انویسٹیگیشن کے مرحلے میں ہیں جبکہ جعلی بنک اکاونٹس کیس کے 8 مقدمات میں اصف علی زرداری کے کردار کا تعین کر رہے ہیں۔

جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ جعلی اکاونٹس کیس میں نیب کی 22 انکوائریز جبکہ تین انوسٹیگیشنز بھی جاری ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس زیرسماعت ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 7 جنوری 2018 کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کا معاملہ قومی احتساب بیورو کو بھجوایا تھا اور چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کو ٹیم کا سربراہ مقرر کیا تھا اور اب نیب 29 مشکوک بینک اکاؤنٹس سے 35 ارب روپے منتقل ہونے پر تحقیقات کر رہا ہے۔

قبل ازیں سپریم کورٹ پاکستان کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نےعدالت کو بتایا تھا کہ 104 جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے تقریباً 210 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔

اس سے قبل نیب نےآصف زرداری کے خلاف بلٹ پروف گاڑیوں سے متعلق کیس میں بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کرایا تھا۔ نیب کی طرف سے کہا گیا تھاکہ آصف علی زرداری کسی ریلیف کے مستحق نہیں ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »