تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

ساہیوال: زمین کے تنازع پر بھائیوں کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق

ساہیوال: (قومی مقاصد نیوز) صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں زمین کے تنازعے پر بھائیوں کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ساہیوال کے نواحی علاقہ 94 نائن ایل میں زمین کے قبضے کے تنازعے پر بھانجے نے فائرنگ کرتے ہوئے نانا اور ماموں سمیت چار افراد کو قتل کردیا۔

مرنے والوں میں یوسف، اکبر، طفیل شامل ہیں جبکہ ارشاد بی بی، ممتاز بی بی سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو اور پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اینڈ ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا جہاں پر دونوں خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس تھانہ یوسف والا نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ادھر شورکوٹ کینٹ کے علاقہ میں اراضی کے تنازعے پر مخالفین نے گھر میں گھس کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

شورکوٹ کینٹ کے علاقہ منگن بستی میں عرصہ دراز سے اسلم نوناری اور ذوالفقار منگن کے درمیان اراضی پر قبضہ کا تنازع چلا آرہا تھا جس کی بنا پر نوناری برادری کے افراد نے ذوالفقار منگن کے گھر گھس کر پروین نامی خاتون کو اینٹوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے تشدد کر رہے ہیں۔

واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس تھانہ شورکوٹ کینٹ نے ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »