اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسد عمر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے متفقہ چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔
اسد عمر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین منتخب ہونے پر ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کمیٹی کو آئی ایم ایف پروگرام پر بریفنگ دی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں تو وہ پروگرام کے بارے کچھ کہہ نہیں سکتے تھے تاہم اب عوام کو بتائیں گے کہ کیوں آئی ایم ایف کے پاس گئے کیا شرائط تھیں اور کن پر اتفاق ہوا۔
اسد عمر نے آئندہ اجلاس کیلئے آئی ایم ایف پروگرام اور ایف اے ٹی ایف شرائط ایجنڈا میں شامل کرنے کی ہدایت دی۔
اس موقع پر ممبران کا کہنا تھا کہ معیشت کے بنیادی فیصلے کیو بلاک میں وزارت خزانہ کی بجائے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں کیے جائیں۔