دہلی: بھارتی وزیر اعطم کے ہم شکل شخص نے کہا ہے کہ عوام مودی کے خلاف غصے سے بھرے ہوئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ابھی نندن پارٹھک نے کیا، جو لکھنو سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں.
ابھی نندن پارٹھک خود کو نریندر مودی کا ہم شکل نہیں مانتے. ان کا کہنا تھا میں میں اصلی ہوں، نریندر مودی میرے جیسا دکھائی دیتے ہیں.
انھوں نے مزید کہا کہ میں اپنا حلیہ کیوں نہیں بدلوں گا، میں 1990 کی دہائی سے سیاست کر رہا ہوں، ہمیشہ کرتا پہنا، داڑھی رکھی، آگے بھی یہی کروں گا. آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اترنے والے ابھی نندن کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے.
اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے خلاف عوام کا غصہ حقیقی ہے، جہاں بھی گیا، اس غصے کو محسوس کیا۔
انھوں کہا کہ جب 2014 میں نریندر مودی بھارتی وزیراعظم بنے، تو اس وقت میں ان کا بہت بڑا حمایتی تھا، مشابہت کی وجہ سے عوام مجھ سے محبت کرتے تھے، میرے ساتھ سیلفی بنواتے تھے، مگر اب وہ گرم جوشی نہیں رہی.
ابھی نندن پاٹھک نے کہاکہ لوگ اب ان سے پوچھتے ہیں کہ بھارتی وزیراعظم نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ اچھے دن آئیں گے‘ تو کہاں ہیں وہ اچھے دن؟