تازہ ترین
افسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار‘نسلہ ٹاور کے این او سی کو نہیں مانا گیا تو کل نکاح نامے پر بھی سوال اٹھ جائیگا’

سی ایس ایس کا امتحان اب اردو میں بھی دیا جا سکے گا، سینیٹ میں قرارداد منظور

اسلام آباد:(قومی مقاصد نیوز) سی ایس ایس کا امتحان اب اردو میں بھی دیا جاسکے گا۔ آج ایوان بالا ( سینیٹ )میں قرارداد منظور کرلی گئی ۔

سی ایس ایس کا امتحان انگریزی کے بجائے اردو میں لیے جانے کی قرارداد سینیٹر سراج الحق نے آج ایوان میں پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیاکہ اعلی ترین مرکزی ملازمتوں کا امتحان انگریزی کے بجائے اردو میں لیاجائے۔

حکومت کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کی گئی ہے ۔

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ سی ایس ایس میں 45اختیاری اور6لازمی مضامین ہیں، یونیورسٹیوں میں لازمی مضامین انگریزی میں پڑھائی جاتے ہیں۔ سی ایس ایس کےامتحان میں زبان کاانتخاب اختیاری ہوناچاہیے۔

سینیٹر سراج الحق نے اس موقع پر ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کی رپورٹ کے مطابق 5فیصد امیدوار لازمی مضامین پاس کرتے ہیں۔

آئین ایک مقدس دستاویز ہے ۔ آئین کے مطابق 15سال بعد اردو زبان کو رائج کرناہے۔اب ستر برس گزر چکے ہیں مگر اردو کو سرکاری مقاصد کے لیے رائج نہیں کیا جاسکا۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہمارے بچے 5زبانیں سیکھتے ہیں۔ چین ،جاپان اور دیگر ترقی یافتہ ممالک نے قومی زبان کی وجہ سے ترقی کی ہے۔ ہم آزاد اور خومختار قوم ہیں، اردو زبان ایک سمندر ہے جس میں بہت سی زبانوں کے الفاظ ہیں ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اردو زبان میں مقابلے کاامتحان کراکر ہم ترقی کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:اردو زبان کی ترویج: پنجاب اسمبلی سپریم کورٹ کے احکامات نظرانداز کر رہی ہے

چیرمین سینیٹ نے کہا کہ قرداد میں اردو کو اختیاری کردیتے ہیں۔

سی ایس ایس امتحان میں انگریزی کے ساتھ اردو کے آپشن کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔

ترمیمی قرارداد کے مطابق سی ایس ایس کا امتحان انگریزی کے ساتھ اردو میں بھی لیاجاسکتاہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »