تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

سراج الحق نے حکومت اور آئی ایم کے درمیان ہونے والے معاہدے مسترد کر دیے

لاہور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کو مسترد کردیا۔

لاہور میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جب سے عمران خان نے حکومت سنبھالی ہے غریبوں کے حالات مزید ابتر ہو گئے ہیں۔ آئی ایم ایف نے بھی عوام کا خون چوسنے کی شرط پر قرضہ دینے کا وعدہ کرتے ہوئے سات سو ارب کے مزید ٹیکس لگانے کا حکم بھی صادر کردیا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب جانا خودکشی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ہم حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں اور پاکستانی کرنی کی قدر میں کمی کو مسترد کرتے ہیں۔ ان معاہدوں کی صورت میں پوری قوم آئی ایم ایف کی غلام بن جائے گی۔ بند کمروں میں ہونے والے فیصلوں کو تسلیم نہیں کریں گے۔

سراج الحق نے خدشہ ظاہر کیا کہ آئی ایم ایف اپنے پیسوں کی بدولت پورے ملک پر قبضہ کر لے گی۔ ان کا اصل ٹارگٹ پاکستان کی ایٹمی قوت ختم کرنا ہے۔ حکومت ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت کے آنے سے سوائے مہنگائی میں اضافے کے عوام کچھ نہیں ملا۔ عمران خان کل تک تو بڑی باتیں کرتے تھے لیکن آج آئی ایم ایف کے دروازے پر سجدہ ریز ہوگئے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »