تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

دوسرا ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو 12 رنز سے شکست دے دی

ساؤتھمپٹن: انگلینڈ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

انگلینڈ کے 374 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 361 رنز بناسکی۔ ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن رائے اور جونی بیئراسٹو نے کیا اور دونوں نے اپنی ٹیم کو 115 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔

جونی بیئراسٹو 51 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ نے 28.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 170 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ کچھ دیر بعد بارش رکنے کے باعث میچ کا دوبارہ آغاز ہوا تو جیسن رائے 87 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ جوئے روٹ نے بھی 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ تین کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد این مورگن اور جوز بٹلر نے پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور وکٹ کے چاروں طرف اسٹروکس کھیلتے ہوئے ٹیم کا اسکور 373 رنز تک پہنچا دیا۔

جوز بٹلر نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے انگلینڈ کی جانب سے دوسری تیز ترین سنچری اسکور کی اور 55 گیندوں پر 110 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ این مورگن بھی 77 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ گرین شرٹس کی جانب سے پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور یاسر شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کے 374 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا۔

دونوں بلے بازوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی وکٹ پر 92 رنز کی شراکت بنائی ۔ امام الحق 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد آنے والے بابر اعظم اور فخرزمان نے محتاط انداز میں کھیل پیش کیا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 135 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی تاہم فخر زمان 135 رنزبناکر آؤٹ ہوئے اور انہوں نے اپنی اننگز میں 6 چھکے اور 12 چوکے لگائے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ گرنے کے بعد بابر اعظم اورآصف علی نے ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی لیکن یکے بعد دیگر ے کھلاڑی آؤٹ ہوتے رہے۔

آخری اوور میں پاکستان کو جیت کے لیے 19 رنز درکار تھے تاہم کپتان سرفراز احمد کریز پر موجود ہونے کے باوجود ٹیم کو فتح نہ دلاسکے۔ قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 361 رنز بنائے اور اسے 12 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »