تازہ ترین
آڈیو لیک معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ثاقب نثار کو طلب کرلیاالیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنیوالی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہٹی ایل پی کے سربراہ کا آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلانہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 چاہتے ہیں، مردم شماری پر ہمارے آج بھی تحفظات ہیںسندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپورکوبیرون ملک جانے کی اجازت دے دیپولیس اہلکار کا گھر پر حملہ، خاتون سے اہل خانہ کے سامنے زیادتیکراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگپاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے، میاں زاہد حسینپاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخلپیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے، تیل کی قیمت میں کمی کا سب فائدہ عوام کو دینگے‘ملک میں گیس کا بحران سنگین، شہریوں کیلئے روز ہوٹل سے کھانا خریدنا مشکل ہو گیابھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لیحکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردیمہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، بلاولپیٹرول کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ بری خبر آگئیعدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگیبلاول بھٹو زرداری سے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی کی ملاقاتسراج الحق کی افغانستان کے وزیرپٹرولیم اور مذکراتی ٹیم کے رکن ملا شہاب الدین دلاور سے ملاقات کیسندھ میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہےروٹیشن پالیسی: وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے

ورلڈ کپ میں سرفراز اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کریں گے ٹیم کو اس سے فائدہ ہوگا: شاہد آفریدی

کراچی:(قومی مقاصد نیوز) 11 مئی 2019: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں سرفراز جتنا اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کریں گے ٹیم کو اس سے فائدہ ہوگا۔

شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز جارح مزاج اور مثبت کھلاڑی ہیں، امید ہے ورلڈ کپ میں ٹیم کو اچھی طرح لیڈ کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ سرفراز احمد ورلڈ کپ میں اچھے نتائج دیں گے، بڑے ایونٹ میں پلیئرز کو محنت کرنا ہوگی کیوں کہ ون ڈے فارمیٹ میں ٹیم کو ہمیشہ مشکل ہوئی ہے جب کہ پاکستان ٹیم ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں اچھی رہی ہے۔

آٖفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم میں صلاحیت ہے کہ وہ ٹاپ فور میں جگہ بناسکے گی اور سیمی فائنل کھیلے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کو ہر میچ میں یہ سوچ کر کھیلنا ہوگا کہ یہ آخری میچ ہے کیونکہ ہر میچ کو سنجیدہ لے کر کھیلنا لازمی ہے تاہم ٹیم کو جتنے تجربات کرنے ہیں انگلینڈ سے سیریز میں کرلئے جائیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ وہاب ریاض اور عامر کی حمایت کی ہے انہیں ٹیم میں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ ‏ورلڈ کپ 2019 کے باقاعدہ آغاز 30 مئی میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ سے ہوگا اور 23 مئی تک پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں آئی سی سی کی منظوری کے بغیر رد و بدل کر سکتی ہے ۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »