تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

چینی باشندوں سے شادی کرنے والی مزید دو لڑکیاں سامنے آگئیں

راولپنڈی: چینی شہری سے شادی کرنے والی مزید دو خواتین سامنے آگئیں، متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ چینی لڑکے کا رشتہ ماموں لائے تھے، ماموں میرج بیورو کا کام کرتے ہیں، ان پر شک نہیں، چینی شوہر اسے اپنے دوستوں سے دوستی کا کہتا تھا، شوہرکا باس مسٹرسانگ ہے،جس کو پاکستانی ساتھی سمیت گرفتار کرایا ہے۔

چینی شہریوں کی پاکستانی خواتین سے شادی کا اسکینڈل مزید وسیع ہوتا جارہا ہے۔ چینی شہری کی متاثرہ راولپنڈی کی بینش بھی سامنے آگئی۔ بینش نے انکشاف کیا ہے کہ چینی شوہر مجھے کم کپڑے پہننے اور اپنے دوستوں سے دوستی کا کہتا تھا۔
بینیش نے مزید بتایا کہ شادی کا تمام خرچ ہم نے کیا تھا، چینی لڑکے کا رشتہ ماموںٕ لائے تھےجو میرج بیورو کا کام کرتے ہیں، ہمیں ان پر شک نہیں تھا۔

بینیش کے مطابق چینیوں کا یہاں پر باس مسٹر سانگ ہے، سانگ کو اس کے پاکستانی ساتھی کے ہمراہ اپنے گھر بلوا کر گرفتار کروایا، اس معاملے میں ایف آئی اے نے بہت تعاون کیا۔

اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں بھی چینی گروہ سے متاثرہ ایک لڑکی سامنے آئی ہے جس نے اپنے چینی شوہر کیخلاف کاروائی کیلئے تھانے میں درخواست دی ہے۔

گوجرانوالہ کےعلاقہ فرانسیس آباد کی رہائشی رادیکا نے تھانہ صدر میں دی گئی تحریری درخواست میں کہا ہے کہ اس کے محلے دار دو افراد نے اس کی شادی چینی شہری سن وو سے طے کروائی تھی۔

رادیکا کے مطابق شادی کے بعد وہ شوہر کے ساتھ اسلام آباد چلی گئی جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

متاثرہ لڑکی اسلام آباد سے بھاگ کر گھر پہنچی ہے، لڑکی کی درخواست پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق فرانسیس آباد کے رہائشی پرویز اور کرامت نے رادیکا کے والد کو شادی کے عوض پیسے دیے تھے۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »