تازہ ترین
آڈیو لیک معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ثاقب نثار کو طلب کرلیاالیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنیوالی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہٹی ایل پی کے سربراہ کا آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلانہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 چاہتے ہیں، مردم شماری پر ہمارے آج بھی تحفظات ہیںسندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپورکوبیرون ملک جانے کی اجازت دے دیپولیس اہلکار کا گھر پر حملہ، خاتون سے اہل خانہ کے سامنے زیادتیکراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگپاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے، میاں زاہد حسینپاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخلپیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے، تیل کی قیمت میں کمی کا سب فائدہ عوام کو دینگے‘ملک میں گیس کا بحران سنگین، شہریوں کیلئے روز ہوٹل سے کھانا خریدنا مشکل ہو گیابھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لیحکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردیمہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، بلاولپیٹرول کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ بری خبر آگئیعدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگیبلاول بھٹو زرداری سے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی کی ملاقاتسراج الحق کی افغانستان کے وزیرپٹرولیم اور مذکراتی ٹیم کے رکن ملا شہاب الدین دلاور سے ملاقات کیسندھ میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہےروٹیشن پالیسی: وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے

ایف بی آر کی طرح تمام کلیدی اداروں کے سربراہان نجی شعبوں سے تعینات کیے جائیں: محمد حسن بخشی

کراچی (قومی مقاصد نیوز) 10 مئی 2019: ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) شبر زیدی کو چارج سنبھالنے کے بعد اپنے فرائض منصبی کے پہلے روز ہی پہلے قدم پر کاروبار دوست اقدام اٹھانے پرخراج تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) نے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہےکہ ایف بی آر ،پاکستان اسٹیل،سی ڈی اے،ایس ایس جی سی جیسے ملک کے تمام کلیدی اداروں کے سربراہان نجی شعبوں سے تعینات کیے جائیں۔

چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اپنے دفتری امور کے پہلے روز ہی سازگارکاروبار ماحول پیدا کرنے کے لیے پہلا اقدام اٹھاتے ہوئے ایف بی آر افسران کو ٹیکس گزاروں کو ہراساں کرنے سے روک دیا ہے جبکہ کمپنی یا ادارے کا اکاﺅنٹ منجمد نہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
چیئرمین آباد نے کہا کہ ایف بی آر کے اندر سے سخت مخالفت کے باوجود نجی شعبے سے چیئرمین ایف بی آر نجی شعبے سے تعینات کرنا پی ٹی آئی حکومت کا دلیرانہ فیصلہ ہے جو قابل تحسین ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے اپنے پہلے حکم میں کہا ہے کہ ٹیکس گزاروں یا ادارے کے سی او ،پرنسپل آفیسر یا مالکان کو 24 گھنٹے پہلے مطلع کیے بغیر اور چیئرمین ایف بی آر کی منظوری کے بغیر ان کے بینک اکاﺅنٹ منجمد نہیں کیے جائیں۔
چیئرمین آباد نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کو بھاری ٹیکس خسارے کا سامنا ہے۔چیئرمین ایف بی آر کے اس اقدام سے تاجر برادری کا حکومت پراعتماد بحال ہوگا اور تاجر برادری رضاکارانہ طور پر ٹیکس دیں گے جس سے ٹیکس نیٹ وسیع ہوگا جو ملکی معیشت کے لیے ناگزیر ہے۔

About Niaz Khokhar

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »