کراچی: (قومی مقاصد نیوز) 10 مئی 2019: بلاول ہائوس کے انچارج اور ایم پی اے سریندر ولاسائی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں بیٹنگ بھی آئی ایم ایف کر رہا ہے اور بائولنگ بھی۔
بلاول ہائوس کے انچارج اور ایم پی اے سریندر ولاسائی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیٹینگ اور بائولنگ دونوں آئی ایم ایف کر رہا ہے، عمران خان نے ملکی معیشت کو کھوکھلہ بنانے کی ٹھان لی ہے، انہوں نے کہا کہ قوم پارلیامان کے دستخط کے بغیر کوئی معاشی ڈیل قبول نہیں کریگی۔
سریندر ولاسائی نے گورنر سندھ عمران اسمائیل کے سندھ سے متعلق بیان کے رد عمل میں کہا کہ گورنر کو دوبارہ پٹہ ڈال کر اصل مالکان کو بھیجا جائے،سندھ کی وحدت کے خلاف سازش ناقابلِ برداشت ہے۔
ایم پی اے سریندر ولاسائی نے مزید کہا کہ مہنگائی کی سونامی نے عوام کا جینا اجیرن بنا دیا ہے اب کٹھ پتلی حکمران واپس سرکس میں جائینگے اور بلاول بھٹو نے ملک کے نوجوانوں کی کمان سنبھال لی ہے۔