تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

لاہور: پاکستانی لڑکیوں سے چینی باشندوں کی شادیاں: ایک اور گروہ قانون کے شکنجے میں

لاہور:(قومی مقاصد نیوز) 09 مئی 2019: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کریک ڈاؤن کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانی و چینی باشندوں پر متشمل گروہ کو شکنجے میں لے لیا۔

جوہر ٹاؤن لاہور سے ایف آئی اے حکام نے 11 چینی باشندے اور 2 پاکستانی گرفتار کرلیے، ملزمان خود کو نو مسلم ظاہر کرکے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرتے، انہیں چین لے جاکر جسم فروشی کراتے اور دلہنوں کے انکا رپر ان کے اعضاء نکالنے کی دھمکیاں بھی دی جاتیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ایک متاثرہ لڑکی آمنہ کے والد نذیر احمد کی تحریری شکایت پر چینی باشندوں کے گینگ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

آمنہ کو چین میں پاکستانی ہائی کمیشن کی مداخلت پر پاکستان واپس لایا گیا تھا، آمنہ نے اپنے بیان میں ملزموں کے طریقہ واردات کا انکشاف کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق آمنہ کے والد نے شادی کرانے والے ایجنٹوں سے بیٹی کو واپس لانے کی بات کی تو اُنہیں اسلام آباد میں چینی باشندے ڈیوڈ سے بات کرنے کو کہا گیا جس کا اصل نام وائی لن پنگ تھا۔

ڈیوڈ نے آمنہ کی واپسی کیلئے 20 لاکھ روپے طلب کیے بصورت دیگر جسم فروشی کرانے کی دھمکی دی۔ ایف آئی اے نے 16 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جن میں 5 پاکستانی سیف الرحمان،اشرف، فضل، شوکت علی اور انصر شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے متعدد چینی اور پاکستانی پاسپورٹس برآمد ہوئے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق بعض میرج بیوروز کے ایجنٹ بھی چینی باشندوں سے کمیشن لے کر پاکستانی لڑکیوں سے شادیاں کراتے تھے، ملزمان سے تفتیش

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »