اسلام آباد: (قومی مقاصد نیوز) 09 مئی 2019: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے قومی اسمبلی میں بلند و بانگ دعووں پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔
قومی اسمبلی سے خطاب میں فواد چوہدری نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان بھی خلاء میں پہنچے گا، بھارت خلاء میں اپنا کارنامہ انجام دے چکا، ہم بھی جلد یہ کارنامہ انجام دیں گے۔
فواد چوہدری کا قلمدان تبدیل، حفیظ شیخ مشیر خزانہ، اعجاز شاہ وزیر داخلہ مقرر
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان بھی خلائی میدان میں پیچھے نہیں رہے گا، پاکستان جلد اپنا مشن خلاء میں بیجھے گا اور ہم بھارت کو خلائی میدان میں بھی شکست دیں گے۔
فواد چوہدری کے بیان پر ایوان میں قہقہے گونجتے رہے۔