تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

مسلم لیگ ن نے اسپیکر قومی اسیمبلی اسد قیصر سے استعیفیٰ کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد: (قومی مقاصد نیوز) 09 مئی 2019: مسلم لیگ ن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت ایوان کے چلنے سے خائف ہے، ہم نے کسی کو گالی نہیں دی، ہم بجلی، گیس، مہنگائی، معیشت اور بے روزگاری پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس پاکستان کو گروی رکھا گیا، ہم اس پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اسپیکر اپنے رویے سے اپنا اعتماد کھو چکے ہیں، ہم بھیک نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے بلاول بھٹو کو تین بار ٹوکا اور ان کے الفاظ حذف کیے، خواجہ آصف کو بھی بات نہیں کرنے دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کس نے اسپیکر کو خواجہ آصف کو بات نہ کرنے دینے کا اختیار دیا، اسپیکر سے درخواست ہے کہ آپ پر پریشر ہے اس لیے استعفیٰ دے دیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ پر وزیر اعظم دباؤ ڈالتا ہے تو آپ مستعفی ہو جائیں، یہ ٹریلر ہے اگر بات نہ کرنے دی گئی تو فلم چلے گی۔

رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا کہ ٹیکس بچانے والوں کی سرپرستی کرنے والے کو حکومت میں اہم عہدے پر لگا دیا گیا ہے، ہم اس غلامی اور حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نجی بل آنا تھا تو ہم نے مشاورت میں بھرپور تعاون کیا، اپوزیشن کو مہنگائی پر بات نہیں کرنے دی جائے گی تو ایوان نہیں چلنے دیں گے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »