تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

امریکی صدر نے چین پر تجارتی معاہدہ توڑنے کا الزم عاند کر دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر تجارتی معاہدہ توڑنے کا الزام عائد کر دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان چین کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا نے چینی اشیاء پر ٹیکس عائد کیے تو اس کے جواب میں ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

امریکی صدر نے جمعے کو 200 ارب روپے کی چینی اشیاء پر ڈبل سے زیادہ ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

ایک طرف دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کی اشیاء پر ٹیکس عائد کرنے کے بیانات داغے جا رہے ہیں جب کہ دوسری جانب دونوں ممالک کے درمیان امریکا میں تجارتی مذاکرات بھی جاری ہیں۔

امریکا میں چین کے وفد کی سربراہی نائب وزیراعظم لیو ہی کر رہے ہیں جنہیں چین میں ایک طاقتور عہیدار کے طور پر جانا جاتا ہے۔

چینی حکام سے مذاکرات سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے بیجنگ پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا وہ ایسا نہیں کر سکتے تھے، اب انہیں اس کی قیمت چکانا ہو گی۔

خیال رہے کہ 2018 میں امریکا نے چین کی اشیاء پر 250 ارب ڈالر کے ٹیکس عائد کئے جس کے جواب میں چین نے بھی امریکی اشیاء پر 110 ارب ڈالر کے ٹیکس نافذ کیے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »