لاس اینجلس: (قومی مقاصد نیوز) 09 مئی 2019: امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک گھر سے ایک ہزار سے زائد بندوقیں ضبط کر لی گئیں۔ برآمد کیے گئے اسلحے میں ہینڈ گنز اور رائفلز کے علاوہ اسلحہ بنانے کا سامان بھی موجود ہے۔
امریکا میں روز بروز فروغ پاتا اسلحہ کلچر، لاس اینجلس کے مشہور علاقے میں ایک گھر سے ایک ہزار سے زائد بندوقیں ضبط کر لی گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق انھیں علاقے میں غیر قانونی اسلحہ بنانے اور اسے فروخت کرنے کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد 8200 اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلے پانچ بیڈروم کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ اس معاملے پر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
برآمد کیے گئے اسلحے میں ہینڈ گنز اور رائفلز کے علاوہ اسلحہ بنانے کا سامان بھی موجود ہے۔ حکام کے مطابق یہ گھر آخری بار 2001 میں فروخت ہوا تھا، جس کی حالیہ قیمت 70 لاکھ ڈالر ہے۔