اسلام آباد: (قومی مقاصد نیوز) 08 مئی 2019: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں خورشید شاہ اور نوید قمر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ہے۔
خورشید شاہ اور نوید قمر کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کے دوران کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں قومی اسمبلی میں قانون سازی کے امور سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔