تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

بلوچستان : قلعہ عبد اللہ میں دھماکہ، گاڑی میں سوار قبائلی رہنما سمیت تین افراد جاں بحق

چمن:(قومی مقاصد نیوز) 08 مئی 2019: قلعہ عبداللہ کے علاقے سپینہ غنڈی کے قریب قبائلی رہنما ولی خان اچکزئی کی گاڑی پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں وہ خود اور دو گن مین جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق دھماکے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی، لاشیں گلستان اسپتال منتقل کردی گئیں۔

حکام نے بتایا کہ قبائلی رہنماء ولی خان اچکزئی اپنے دفتر سے گھر جاتے ہوئے نشانہ بنے۔

دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔

اس سے قبل لاہور میں داتا دربار کے قریب ہونے والے دھماکہ میں چھ پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔

بدھ کی صبح داتا دربار گیٹ نمبر دو کے قریب مین روڈ پر پولیس وین کے قریب ہوا۔ دھماکہ کی جگہ سے انسانی اعضا اور بال بیرنگ بھی ملے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے خودکش دھماکہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ میں ایلیٹ کی گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا ہے اور جس طرح کڑیاں ملتی جائیں گی تحقیقات میں پیشرفت ملے گی۔

ڈی آئی جی آپریشن کے مطابق دھماکہ کو خودکش کہنا قبل از وقت ہے تاہم اس کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ داتا دربار کے حوالے سے کوئی تھریٹ الرٹ موجود نہیں تھا تاہم شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »