اسلام آباد(قومی مقاصد نیوز) 08 مئی 2019: وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے۔جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل واوڈا کو دل کی تکیلف ہے۔طبعیت ناساز ہونے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز نے فیصل واوڈا کا علاج شروع کر دیا ہے۔انہیں انجائنا کی تکلیف ہوئی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے فیصل واوڈا کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے،واضح رہے فیصل واوڈا تحریک انصاف کے متحرک رہنما ہیں اور میڈیا پر اپنی جماعت کام خوب دفاع کرتے ہیں۔تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد فیصل واوڈا کو آبی وسائل کی وزارت سونپی گئی۔فیصل واوڈا کو آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی تاہم وہ طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے اسمبلی اجلاس میں شریک نہ ہو سکے۔