تازہ ترین
آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیاچیئرمین پاکستان بزنس گروپ فراز الرحمان کی شیخ خلیفہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے قونصل جنرل عرب امارات سے ملاقاتآباد اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے باہمی اشتراک سے نئے گریجویٹ انجینئرز کی انٹرن شپ کا آغازامریکی کانگریس کی 50 سال میں پہلی بار اڑن طشتریاں نظر آنے کے واقعات پر سماعتلوٹوں کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عمران خان فیصلے پر ردعملہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش

کوٹ لکھپت جیل حکام کا نواز شریف کو وصول کرنے سے انکار

لاہور: (قومی مقاصد نیوز) 07 مئی 2019: کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ نے نواز شریف کو وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جیل انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ جیل کا عملہ انہیں لینے جاتی امراء گیا تھا لیکن انہوں نے خود کو پیش نہیں کیا اور عملہ عدالت کا حکم نامہ دے کر واپس آ گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف وقت ختم ہونے کے بعد آرہے ہیں،لاک اپ بند ہو چکا ہے اور اب انہیں وصول نہیں کیا جا سکتا۔

جیل انتظامیہ نے کہا ہے کہ اب وزارتِ داخلہ کی خصوصی اجازت کے بغیر نواز شریف کو وصول نہیں کر سکتے۔دوسری جانب نوازشریف ضمانت کی مدت پوری ہونے کے بعد اپنی رہائشگاہ جاتی امراء سے کوٹ لکھپت جیل کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی سابق وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔

نواز شریف کے ساتھ ان کے کارکنان جلوس کی شکل میں موجود ہیں جبکہ مریم نواز جلوس کی قیادت کر رہی ہیں۔ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو 6 ہفتے کی ضمانت دی تھی تا کہ ان کا ذہنی دباؤ کم ہو سکے اور وہ اپنا علاج کروا سکیں اور آج بروز منگل ان کی ضمانت کا وقت ختم ہو گیا ہے جس کے بعد کوٹ لکھپت جیل کا عملہ انہیں لینے جاتی امراء پہنچا لیکن نواز شریف کے ساتھ نہ جانے کی وجہ سے عدالت کا حکم نامی دے کر واپس چلا گیا دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ نواز شریف آج رات 11 بج کر59 منٹ تک جیل جا سکتے ہیں۔

اب نواز شریف اپنی رہائشگاہ جاتی امراء سے کوٹ لکھپت جیل کی طرف روانہ ہو گئے ہیں جبکہ دوسری جانب کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ نے نواز شریف کو وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »